اچھرہ میں ڈاکوؤں نے امریکا پلٹ خاتون کو لوٹ لیا

Published On 24 January,2025 09:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں ڈاکوؤں نے امریکا پلٹ خاتون کو لوٹ لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو سرخ رنگ کی کار کے قریب آتے ہیں، دونوں ملزمان گن پوائنٹ پر کار میں بیٹھی خاتون سے پرس چھین لیتے ہیں۔

فوٹیج کے مطابق ڈاکو 40 لاکھ مالیت کا مہنگا پرس، ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹنے کے بعد باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔