گوجرانوالہ میں کارروائی: ویزا فراڈ اور لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

Published On 24 January,2025 02:15 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا، ملزم کی جانب سے بھجوائے گئے کمسن بچے اٹلی جاتے ہوئے تاحال لاپتہ ہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی کارروائیاں بھی تیز کر دیں۔

ایف آئی اے کے مطابق 2024ء میں انٹرپول نے مطلوب انسانی سمگلروں سمیت 23 ملزموں کے ریڈ نوٹسز جاری کئے، انٹرپول پاکستان نے گزشتہ سال مطلوب 116 ملزموں کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا، انسانی سمگلنگ، کرپشن میں مطلوب تھے۔