بورے والا: نامعلوم افراد کی فائرنگ،باپ جاں بحق ، بیٹا شدید زخمی

Published On 23 January,2025 01:33 pm

بورے والا: (دنیا نیوز) بورے والا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بورے والا میں لاہور روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں باپ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،فائرنگ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول کے دوسرے بیٹے مظہر بغداد ایڈووکیٹ کو کچھ عرصہ قبل بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔