لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تلخ کلامی پر چیک پوسٹ انچارج کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو معمولی تلخ کلامی پرملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا، انسپکٹر سیف اللہ نیازی بابو صابو چیک پوسٹ پر بطور انچارج تعینات تھا۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ڈولفن ٹیم نے دکاندار عدیل کو حراست میں لے کر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
ملزم نے پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ میں گزشتہ 8 سال سے انسپکٹر سیف اللہ نیازی کے پاس ملازمت کررہا تھا، انسپکٹر مجھے آئے روز گالیاں نکالتا تھا ، بدتمیزی سے پیش آتا تھا،کئی مرتبہ کہاتھا بدتمیزی نہ کریں۔
ملزم عدیل نے پولیس کو بتایا کہ چند دن پہلے بھی انسپکٹر نے مجھے گالیاں دیں اور برا بھلا کہا ، اسی دن میں نے سوچ لیا تھا کہ اب اسے ماردوں گا۔