پشاور: (دنیا نیوز) پولیس نے اپنی بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس پی ملک حبیب کے مطابق گرفتار ملزم نے 5 یوم قبل گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
ملک حبیب نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔