گجرات: (دنیا نیوز) صبور چوک میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔