پشاور: ملزم نے فائرنگ کر کے بھابھی اور پیش امام کو قتل کر دیا

Published On 05 January,2025 12:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ملزم نے فائرنگ کر کے بھابھی اور پیش امام کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر برہان خیل میں ملزم نے اپنی بھابی پر فائرنگ کی، مقامی پیش امام نے زخمی کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی جس پر ملزم نے طیش میں آ کر پیش امام پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے فائرنگ کر کے ملزم کو زخمی کر دیا، ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔