بہلول پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

Published On 11 January,2025 10:34 pm

گجرات: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں بہلول پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے آپس میں چچا زاد بھائی تھے، سڑک کنارے کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کو گردن جبکہ دوسرے نوجوان کو سینے میں گولی لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ریسکیو اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔