کراچی: گھر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل، ملزم گرفتار

Published On 21 January,2025 08:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی میں گھر پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے رفاہ عام میں پیش آیا، مقتولہ کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی جبکہ لڑکے کی شناخت نہیں ہو سکی، فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

دوسری جانب سرجانی نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔