پشاور: (دنیا نیوز) پاراچنار جانے والے اشیائے خور و نوش کے قافلے پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کرم میں درج کر لیا گیا۔
کرم کانوائے حملہ کے مقدمہ کی کاپی "دنیا نیوز" کو موصول ہو گئی، پولیس کے مطابق مقدمہ میں انسداد دہشت گردی سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ 19 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ کے تمن کے مطابق ملزموں نے بھاری ہتھیاروں سے کانوائے پر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد 200 ملزمان نے لوٹ مار شروع کی۔
حملے میں فورسز کے جوان، 2 ڈرائیور شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے، حملے کے بعد ملزمان نے گاڑیوں کو آگ بھی لگائی، دہشت گردانہ فعل ہے، 8 ڈرائیوروں کو بھی اغوا کیا گیا۔