کسٹمز حکام اور ملتان پولیس کا چھاپہ، 25 ٹرک سمگل شدہ سامان پکڑ لیا

Published On 19 January,2025 10:51 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کسٹمز حکام اور ملتان پولیس نے سمگلر مافیا کے خلاف تاریخ کی بڑی کارروائی کی۔

رات گئے ملتان کی مشہور مارکیٹ "مشاہد سینٹر" میں کسٹمز حکام کا پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا، کسٹمز حکام کے مطابق مشاہد سینٹر میں گوداموں اور دکانوں میں سمگل شدہ سامان چھپایا گیا تھا۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ اور گٹکا برآمد کیا گیا، ⁠دوران آپریشن 50 کروڑ سے زائد کی مالیت کا ممنوعہ سامان برآمد ہوا ہے۔

25 ٹرکوں پر مشتمل ⁠تمام ممنوعہ سمگل شدہ سامان موقع پر ضبط کر کے کسٹمز حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا، سمگلر مافیا کے خلاف کسٹمز حکام کا آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

کسٹمز کلکٹر نے کہا کہ آپریشن سمگلر مافیا کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ ملک میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے، آپریشن کا دائرہ کار پورے ملتان ڈویژن تک پھیلایا جائے گا۔