کشمور: کچے میں پولیس آپریشن کے دوران مغوی مقامی صحافی بازیاب

Published On 19 January,2025 11:11 am

کشمور: (دنیا نیوز) کشمور کے کچے میں پولیس آپریشن کے دوران مغوی مقامی صحافی فیاض سولنگی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی کشمور کی قیادت میں کچے میں آپریشن کیا گیا، کچھ مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ناصر آفتاب کے مطابق مغوی صحافی کو بازیابی کے بعد خیرپور منتقل کیا جا رہا ہے، فیاض سولنگی کو 3 روز قبل خیرپور سے اغوا کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے فیاض سولنگی پر تشدد کی ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔