نوشہرہ: شادی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ، بچہ شدید زخمی

Published On 18 January,2025 08:43 pm

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں شادی تقریب میں فائرنگ نے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شیخ شہباز بابا کے مقام پر شادی کی خوشی میں باراتیوں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کی زد میں آکر افغان مہاجر نوجوان موقع پر زندگی کی بازی ہارگیا جبکہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے متوفی وسیم اللہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پبی ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ بچے کو شدید زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

نوشہرہ پولیس نے دولہا زبیر کے والد نواز اور شوکت کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔