گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) دوسری شادی کے تنازع پر پہلی بیوی نے بیٹے کیساتھ مل کر تیز دھار آلے کے وار کرکے شوہر کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں پیش آیا، مقتول طارق نے چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، دوسری شادی کی وجہ سے پہلی بیوی اور بچوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔
ملزمان موقعہ سے فرار ہو گئے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔