کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں چوروں نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا، چور شادی والے گھر سے 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے نقدے لے اڑے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایک گھر میں شادی چل رہی تھی، اہلخانہ نے بتایا کہ شادی کی تقریب کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے تھے کہ پیچھے سے چوری ہو گئی۔
متاثرہ خاندان کے مطابق گھر سے 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے کیش چوری ہوا ہے، چور وں نے الماریاں توڑ کر زیورات اور نقدی نکالی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا، تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
کراچی کے شہری جہاں ایک جانب ڈکیتوں سے پریشان ہیں تو دوسری جانب اس طرح کی چوریوں کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں جس سے متاثرہ لوگ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوجاتے ہیں۔