سرگودھا: (دنیا نیوز) ٹریفک حادثہ میں تین طالبات سمیت 5 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، سلانوالی پولیس نے مرنے والے سکول وین کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا کہ حادثہ کا باعث بننے والی طلبا و طالبات کی دو وین آپس میں ریس لگا رہی تھیں، ریس کے دوران ایک سکول وین ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ میں شدید زخمی 9 طالبات میں سے 4 کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفیکیٹ اور ڈرائیورز کے لائسنس کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ کل 6 چک 133 شمالی سلانوالی کے قریب ڈمپر ٹرک اور سکول وین حادثہ میں تین طالبات سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔