حجرہ شاہ مقیم: (دنیا نیوز) ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے شہر حجرہ شاہ مقیم میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں بہلولپور میں پیش آیا جہاں بھائی نے اپنی بہن ارم بی بی کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کرقتل کر دیا ، پولیس نے ملزم محمد وسیم کی والدہ کی مدعیت میں غیرت کے نام پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد مقتولہ ارم بی بی کو سیدھی گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم محمد وسیم کو گرفتار کر لیا۔