کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران غیر ملکی باشندے کو منشیات سمگلنگ کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سری لنکن باشندے سے ایک کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے منشیات اپنے سفری بیگ میں چھپا رکھی تھی، ملزم غیرملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔