کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے گارڈن ویسٹ میں گھر کے باہر کھیلتے دو بچے لاپتہ ہوگئے۔
لاپتہ ہونے والوں میں 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی شامل ہیں، والدین نے گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بچوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پولیس کو مغوی بچوں کو فوری بازیاب کرا کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔