پشاور: شادی کے 22 دن بعد دلہن قتل، شوہر گرفتار

Published On 16 January,2025 11:37 am

پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں شادی کے 22 دن بعد دلہن کو قتل کردیا گیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ ثناء کی شادی 22دن پہلے ہوئی تھی ، ثنا کے شوہر نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا ، مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدر کو گرفتار کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر سارے شواہد شوہر بلال جاوید کے خلاف جارہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ مقتولہ کے گلے پر نشان پائے گئے ، مقتولہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، مقتولہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی، ملزم کے مطابق وہ گھر پہنچا تو بیوی پہلے سے مری ہوئی تھی ۔