اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایف آئی اے نے ورک ویزا کے نام پر فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کمپوزٹ سرکل کی ٹیموں نے ملزم کو چھاپہ مار کر خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور سے گرفتار کیا، ملزم کی شناخت ملک زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا، ملزم کا نام انسانی سمگلروں کی مطلوب فہرست میں شامل ہے۔
دوسری جانب ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انٹیلی جنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔