پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 18 January,2025 10:07 pm

ڈسکہ: (دنیا نیوز) پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس مقابلہ تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ کے قریب پیش آیا، ڈاکو ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو گئے۔

ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ندیم اور اخترکے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، دونوں ملزمان عارف والا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔