لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ ڈرون منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عثمان ، وسیم اور طارق شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن، ڈرون، بیٹریاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، ملزمان نے پشاور سے بذریعہ آنلائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے گرفتارتینوں ملزمان عثمان ، وسیم اور طارق کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔