کراچی: صارم اغوا اور قتل کیس: بچے سے زیادتی کی تصدیق، قریبی عزیز گرفتار

Published On 21 January,2025 01:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ کراچی میں صارم اغوا اور قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، صارم کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی، پولیس نے شک کی بنا پر قریبی عزیز کو حراست میں لے لیا، زیر حراست ملزم کا ڈی این اے بھی کرایا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی اے وی سی سی نے کہا کہ صارم کو 5 روز قبل قتل کیا گیا تھا اور لاش پانی کی ٹینکی میں پھینکی گئی تھی۔