اے این ایف کی کارروائیاں، 20 کلو سے زائد منشیات برآمد

Published On 21 January,2025 09:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لیں۔

اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے 3 مختلف کارروائیوں میں 20 کلو 800 گرام منشیات برآمد کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، کارروائیاں اسلام آباد اورلاہور میں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 14 کلو 400 گرام افیون،4 کلو800 گرام چرس اور ایک کلو 600 گرام آئس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔