دینہ: (دنیا نیوز) سابق پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث اجرتی قاتل سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اہلکار کے کزن نثار نے 2 ساتھیوں سے مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی، سابق پولیس اہلکار کے قتل کیلئے 2 اجرتی قاتلوں کو ایڈوانس 14 لاکھ روپے دیئے گئے، اجرتی قاتلوں نے 27 دسمبر کو سابق پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ مقتول کے کزن اور اجرتی قاتلوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان سے پستول اور ڈیڑھ لاکھ نقدی برآمد کی گئی ہے ، ملزمان سے واقعہ بارے تفتیش کی جارہی ہے۔