ایف آئی اے کی کارروائی: فیصل آباد سے بیرون ملک جانے والے 50 مسافروں کو آف لوڈ کردیا

Published On 23 January,2025 12:23 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے فیصل آباد نے کشتی کشتی حادثات کے تناظر میں ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 50 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا-

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مختلف بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو پروفائل چیکنگ کے دوران آف لوڈ کیا گیا، انسانی سملنگ سے نپٹنے کے لئے ائیر پورٹ پر جانچ پڑتال کا عمل سخت کر دیا گیا ہے-

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق دستاویزات نہ رکھنے والوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔