منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ، سمگلر اور پولیس مخبر ہلاک

Published On 21 January,2025 10:25 pm

کلرکہار: (دنیا نیوز) بھال گاؤں کے قریب منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں منشیات سمگلر اور پولیس مخبر جاں بحق ہو گیا، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر اور سپاہی زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا، ڈیڈ باڈیز رورل ہیلتھ سینٹر بوچھال منتقل کر دیا گیا، منشیات فروش کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔