سیالکوٹ: دو فریقین میں تصادم سے 3 افراد قتل، خاتون زخمی

Published On 23 January,2025 06:04 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) دو فرویقین میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ تھٹھی لاکھی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر دو فریقین کے درمیان تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے دونوں فریقین کے 3افراد قتل جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

وقوعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئیں، قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی 23 سالہ محسن اور 26 سالہ حسن اور 33 سالہ زاہد شامل ہے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا جبکہ 18سالہ نادیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔