لاہور سے 143 مقدمات کے ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو گرفتار

Published On 24 January,2025 12:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) نواں کوٹ پولیس نے 143 مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق بکر منڈی قبرستان میں واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے ملزموں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ملزموں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 143 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کاشف اور فیصل سے نواں کوٹ کے علاقہ کی 06 وارداتیں ٹریس ہوئیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کاشف اور فیصل سے موقع پر پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقدی اور 02 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے، ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔