قصور: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹیکسٹائل ملز کے منیجر کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے روسہ اڈا کے قریب پیش آیا جہاں دو نامعلوم افراد نے نجی ٹیکسٹائل ملز کے مینجر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل ملز کے منیجر عمر اوپل کو گاڑی ڈرائیو کرتے نشانہ بنایا گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔