شیر گڑھ: (دنیا نیوز) شیر گڑھ سے 4 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ شیر گڑھ نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، گرفتار ملزم اجمل سے 1520گرام، محمد حسن سے 1320 گرام اور رضوان کے قبضہ سے 1220 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔