اوباڑو: (دنیا نیوز) سُسر نے غیرت کے نام پر بہو کو آشنا سمیت قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ نواحی علاقے گاؤں قابل چاچڑ میں پیش آیا جہاں ملزم بھورل چاچڑ نے فائرنگ کرکے اپنی بہو اور اسکے مبینہ آشنا کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقبولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم بھورل چاچڑ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔