چیکنگ کے دوران جدید سمارٹ فونز برآمد، پی آئی اے کیبن کریو معطل، شوکاز جاری

Published On 24 January,2025 04:57 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے کیبن کریو کا ملتان ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام کی جانب سے موبائل فون برآمدگی کا معاملہ، ملتان آمد پر کسٹمز حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران کیبن کریو سے جدید سمارٹ فونز برآمد ہوئے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے فی الفور تمام کیبن کریو کو معطل کر کے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، مزید تحقیقات کے لئے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت ترین سزا کا تعین کیا جائیگا۔

ایئر لائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی، غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔