لاہور: (دنیا نیوز) خواتین اور بچے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہیں، چیف منسٹر شکایات سیل نے خاتون کی شکایت پر تیز رفتار ایکشن لے لیا۔
دینہ کی خاتون کی طرف سے ہراسگی کی شکایت پر ریسکیو اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شکایت سیل کی ٹیم اور پولیس کو شاباش دی۔
خاتون نے ریسکیو 1122 کے اہلکار پر جنسی زیادتی، بلیک میلنگ اور نوکری دلوانے کے جھوٹے وعدے پر رقم بٹورنے کے الزامات عائد کیے۔
چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے دینہ کی خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا، چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل شعیب مرزا نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
کارروائی کے دوران ملزم کو سرکاری ملازمت سے معطل کر دیا گیا، فوری گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔