مراکش کشتی حادثہ کی تحقیقات کیلئے جانے والی 4 رکنی ٹیم کی وطن

Published On 24 January,2025 07:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مراکش کشتی حادثہ کی تحقیقات کے لیے جانے والی 4 رکنی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، تحقیقاتی ٹیم نے پانچ روز مراکش کشتی حادثہ کی تفتیش اور تحقیقات کی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کشتی حادثہ کی تحقیقات کی، تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹیم نے مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والوں کے بیانات قلمبند کئے، مراکش کی سکیورٹی فورسز سے ملاقات کی۔

زندہ بچ جانے والوں کے بیانات کی روشنی میں انسانی سمگلرز کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا، تحقیقاتی ٹیم زندہ بچ جانے والوں کو واپس لانے کے طریقہ کار سے وزیر اعظم کو آگاہ کرے گی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر مسعود، وزارات خارجہ اور آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم سوموار 27 جنوری کو اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی، رپورٹ کے تناظر میں ملک بھر میں انسانی سمگلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔