گھریلو ملازمین کی تاجر کے گھر بڑی ڈکیتی، کروڑوں روپے لوٹ لئے

Published On 24 January,2025 11:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گھریلو ملازمین کے روپ میں آنے والی خواتین نے تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات کر ڈالی۔

ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں واردات ہوئی، ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا۔

ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازماؤں نے اگلے ہی روز 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔

ملزم گن پوائنٹ پر 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر چلتے بنے۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی، پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔