لاہور: (دنیا نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران 58 قیمتی موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
پی آئی اے کی ابو ظہبی سے لاہور آنے والی پی کے 264 پرواز سے پی آئی اے کی فضائی میزبان کی تلاشی لی گئی۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کے مطابق تلاشی کے دوران فضائی میزبان کے جسم کے مختلف حصوں پر قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے۔
برآمد ہونے والے موبائل فونز کی کل مالیت 17.368 ملین روپے بنتی ہے، ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔