کراچی: (دنیا نیوز) بارشوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہونے کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے خشک سالی الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق سندھ میں رواں سیزن کے دوران 52 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، فروری، مارچ تک موسم خشک رہنے اور خشک سالی بڑھنے کا امکان ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نوشہروفیروز، سکھر، شہید بےنظیرآباد، جامشورو میں خشک سالی کا خدشہ ہے، کراچی میں بھی ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے الرٹ میں دادو، خیرپور، تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کو خشک سالی کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔