کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آٹومیشن کے باعث بہت سی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چوتھی سندھ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس کی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ آٹو میشن کے باعث وزیراعلیٰ اور وائس چانسلرز کی بھی ضرورت نہیں رہے گی، نوجوانوں کو آگے بڑھانے کیلئے ہم سب کو سوچنا ہوگا۔
سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ آپ سندھ کی جامعات کیلئے بجٹ دیتے نہیں ہیں آپ کا تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ان پروجیکٹس سے ہماری توانائی اورمعیشت میں بہتری آئے گی، باہر جانے کیلئے سوفٹ ویئر سیکھنا ضروری ہوتا تھا، اب معاملہ بہت بدل گیا ہے۔