کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوتا جارہا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے غلطی کی ہے اس کو معافی بھی مانگنی ہوگی، آپ نے پاکستان کو کافی پیچھے کردیا ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کے مستقبل کی بات کرنی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیاست تو زندگی بھر چلتی رہے گی، ایسا کام نہ ہی کریں جس پر معافی مانگنی پڑے۔