اوباڑو: (دنیا نیوز) پولیس اور ملزموں کے درمیان جھڑپ ہوئی، کچھ ماہ قبل اغوا ہونے والے دو مغوی بازیاب کرا لئے گئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق اغوا کار دونوں مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے تو پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا، بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت اعجاز اور محمد طارق کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال سے ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزموں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے کارروائی شروع کردی ہے۔