کراچی: 2025ء میں بھی قتل و غارت نہ رکی، 12 روز میں 12 افراد قتل

Published On 13 January,2025 02:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں 2025 میں بھی قتل و غارت کا سلسلہ رک نہ سکا، کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 12 روز میں فائرنگ کے واقعات میں 12 افراد قتل اور 60 زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت، ذاتی دشمنی اور نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے پیش آئے، قتل ہونے والوں میں دو خواتین اور 10 مرد شامل ہیں، لنک روڈ گھگھر پھاٹک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آصف نامی شہری قتل ہوا۔

کورنگی ضیا کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 23 سالہ عارف کو قتل کیا، کورنگی نمبر 3 مدینہ کالونی میں مزاحمت پر ساحل نامی نوجوان، سپر ہائی وے سبزی منڈی میں اختر نامی شخص، بلدیہ ٹاون نمبر 5 میں فائرنگ سے 25 سالہ مہر النساء کو قتل کیا گیا۔