انسانی سمگلنگ میں ملوث پنجاب پولیس کے سابق اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published On 12 January,2025 06:15 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن سمگلنگ سیل کی بڑی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ میں ملوث پنجاب پولیس کے سابق اہلکار سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پنجاب پولیس کا سابق اہلکار حسن بٹ لوگوں کو ترکی اور یورپ بھجواتا تھا، ملزم کو جلال پور جٹاں سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری کارروائی میں 30لاکھ کے عوض شہری کو ملائشیا بھجوانے کے الزام میں مداح نامی سمگلر کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں سعودی کمپنی کے جعلی نمائندے بن کر فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان سکندر اور محبوب سے کمپنی ویزہ کے عوض 66 ملین روپے کا فراڈ کیا۔