حافظ آباد :(دنیا نیوز) لاپتہ نوجوان کی تعفن زدہ نعش ڈسکہ سے برآمد کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد کا رہائشی 22 سالہ جہانگیر کی ڈسکہ کی لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی اور وہ لڑکی سے ملنے گیا تھا، پتہ چلنے پر لڑکی کے باپ اور بھائی نے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا اور نعش کھیتوں میں دبا دی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کا موبائل تھانہ صدر ڈسکہ کے قریب آ کر بند ہو گیا، پولیس نے ہیومین ریسوریس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی رپورٹ میں گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول کے میری بیٹی سے ناجائز تعلقات تھے، جس کی بنا پر قتل کیا، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر کھیتوں میں دبی تعفن زدہ نعش نکال لی ۔
خیال رہے مقتول کے اغوا کا مقدمہ حافظ آباد کے تھانہ کسوکی میں درج تھا ۔