لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتیوں کو سہولت دینے کے لئے اہم اقدام اٹھا لیا۔
پنجاب حکومت نے ملاقاتیوں کو بڑی جیلوں کے باہر سے ملاقات شیڈ تک پہنچانے کیلئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق ابتدائی طورپر لاہور کی کوٹ لکھپت اور نارووال جیل کے لیے الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
کوٹ لکھپت جیل کے لئے 2 الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ نارووال جیل کے لئے 1 گاڑی خریدی جائے گی۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ 15 سواریوں کی کیپسٹی والی الیکٹرک گاڑیاں صبح سے ملاقات کے اختتام تک متحرک رہیں گی۔