لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 1 کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
چئیرمین پی اے سی 1 ملک احمد خان بھچر نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے آڈٹ پیرا زیر بحث آئے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پی اے سی کی ہدایت پر دسمبر 2024 ایک ماہ کے دوران محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے جبکہ چیئرمین پی اے سی نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ایم ایس کی کمیٹی میں غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔
ملک احمد خان بھچر نے سیکرٹری ہیلتھ کو دونوں افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا اور کمیٹی نے 2021 سے سروسز ہسپتال لاہور پارکنگ ٹھیکیدار سے 23لاکھ روپے ریکور نہ کرنے پر انکوائری کی ہدایت اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی۔