جہانیاں: بااثر افراد کا چوری کے الزام میں محنت کش پر تشدد، 8ملزم گرفتار

Published On 10 January,2025 11:22 pm

جہانیاں:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے جہانیاں میں بااثر افراد نے چوری کا الزام لگا کر محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بااثر زمیندار نے گاؤں میں اپنی ہی عدالت لگا لی، واقعہ کی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

واقعہ نواحی گاؤں 103ٹین آر میں پیش آیا ، جہاں محنت کش کے ہاتھ پاؤں باندھ کر بااثر افراد ہنٹروں سے تشدد کرتے رہے، فوٹیج منظر عام پر آنے پر پولیس نے 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ہی گرفتار کرلیں گے۔