فیصل آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار الیکشن کے دوران فائرنگ کرنے والے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے ضلع کچہری میں فائرنگ کی جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزموں سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔