مانگا منڈی میں فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 11 January,2025 09:11 pm

مانگا منڈی: (دنیا نیوز) رائیونڈ کے علاقے مانگا منڈی میں مسلح ملزموں دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دونوں نوجوانوں کو گولیاں مار دیں، جس سے دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے، دونوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے، مقتولین کی شناخت ندیم اور انتظار کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں قتل دشمنی کا شاخسانہ تھا یا وجہ کچھ ہو رہی کچھ معلوم نہ ہوسکا، رائیونڈ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی،  پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔